چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے 5 جولائی کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں 14.635 ملین غیر ملکی افراد مختلف بندرگاہوں سے چین میں داخل ہوئے جو کہ سال بہ سال 152.7 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں سے، 8.542 ملین افراد نے ویزا فری سہولت سے استفادہ کیا ، جو کہ 52 فیصد بنتے ہیں اور سال بہ سال 190.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق چین آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں اس سال کی دوسری ششماہی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔