پنجاب ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے راولپنڈی ڈویژن کی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ، راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک ، جہلم، مری کے سکول کے بچوں کی راولپنڈی کی ہاکی ٹیم میں شرکت کے حوالے سے شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم میں سی ای او ہیڈ کوارٹر یاسین خان بلوچ کی زیر قیادت ڈویژنل لیول پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ممتاز سیاستدان انجینئر راجہ قمر الاسلام تھے، تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی اسماءعباسی، ڈی پی آئی مشتا ق احمد سیال ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل عدنان نثار بھی موجود تھے ۔ پروگرام میں چاروں اضلاع کی ٹیموں کے با صلاحیت بچوں کو میرٹ پر راولپنڈی ڈویژن کی ٹیم کیلئے سلیکٹ کیا گیا جو پنجاب ہاکی لیگ کا حصہ بنے گی ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی نے سی ای او ہیڈ کوارٹر یاسین خان بلوچ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس فوکل پرسن راجہ طاہر محمود، کنوینئر مشتاق احمد سیال سمیت ان کی ٹیم کی بہترین میزبانی کا اور کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں اور بچوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کا موقع مل رہا ہے ۔ اور اس کابیابی کا سہرا فیزیکل ٹیچرز کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہونے جا رہا ہے ، اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلہ، ڈاکٹر نوشابہ، مس نجمہ ، سی ای او چکوال ، سی ای او جہلم ، سی ای او اٹک ،ڈی او ایلیمنٹری ملک آصف ، ڈی او سکینڈری شرافت علی بسرا،ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل مس عفت نسیم بھی موجو د تھیں ۔ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے تمام ضلعوں کی ٹیم سے سبقت حاصل کی جبکہ پروگرام سے قبل شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم میں جشن آزادی کا جھنڈا بھی لہرایا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے