چین کے کاروباری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کا رجحان

چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائزانٹرپرائزز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کےکاروباری اداروں کا ترقیاتی انڈیکس 88.9 رہا ، جو جون کے برابر ہے ۔میکرواکنامک انڈیکس، مارکیٹ انڈیکس،کارکردگی انڈیکس، لاگت انڈیکس اور دیگر اشاریوں میں بہتری آئی ہے، جس سے ظاہر ہوتاہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی خوشحالی میں بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سروےمیں شامل قومی معیشت کی آٹھ بڑی صنعتوں میں سے چھ صنعتوں کے گھریلو آرڈر انڈیکس: تعمیرات ، نقل و حمل ، رئیل اسٹیٹ ، ہول سیل اور خوردہ فروشی ،سماجی خدمات ، اور انفارمیشن ٹرانسمیشن سافٹ ویئر ، سبھی میں اضافہ ہوا۔ اس کےساتھ ہی ان چھ صنعتوں کی کارکردگی کا انڈیکس بھی مختلف سطح تک بڑھ گیا ہے، جن میں انفارمیشن ٹرانسمیشن سافٹ ویئر انڈسٹری کے کارکردگی انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائززکا ماننا ہے کہ مستقبل میں مختلف اصلاحاتی اقدامات کے بتدریج نفاذ اور انٹرپرائزٹرانسفارمیشن اور اپ گریڈیشن میں تیزی کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے مزید توانائی پیدا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے