چینی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

حال ہی میں ، متعدد غیر ملکی مالیاتی اداروں نے چین میں نئی مصنوعات کو لانچ اور کاروبار کا آغاز کیا ہے جس سے چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔
نیوبرگر برمن فنڈ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی چیف اسٹریٹجسٹ آفیسر ژو بنگ چھین کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ کے مستقبل پر ان کا ہمیشہ اعتماد رہا ہے .انہوں نے کہا روایتی توانائی سے صاف توانائی میں منتقلی کے عمل میں متعلقہ صنعتی چینز کی طلب آگے بڑھے گی جس میں پاور گرڈ سرمایہ کاری اور تعمیر شامل ہیں۔ یہ سب متعلقہ صنعتی چینز کی ترقی کو فروغ دیں گے.
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مقامی بانڈز کے خالص حصص میں 20 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.4 گنا کا اضافہ ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملکی بانڈز کے خالص حصص میں تقریبا 80 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ کیا جو تاریخ کی اسی مدت کی دوسری بلند ترین سطح ہے جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا آر ایم بی اثاثوں کی تقسیم کے لئے جوش و خروش زیادہ ہے۔
حالیہ کچھ عرصے میں غیر ملکی اداروں نے یکے بعد دیگرے کئی رپورٹس جاری کیں جن میں سال کی دوسری ششماہی میں چین کی معیشت کے بارے مثبت امید نظر آئی ہے ۔ قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ جولائی کے اقتصادی اعداد و شمار کے مطابق چین کا معاشی آپریشن عمومی طور پر مستحکم اور ترقی کا رجحان لیے ہوئے ہے۔ غیر ملکی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ چین کی پیداواری طلب میں بہتری آ رہی ہے، اور نئی رفتار پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ بڑھ بھی رہی ہے جو مستحکم ترقی کی پالیسیوں کے نفاذ سے لازم و ملزوم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے