چین پاناما تجارتی اجلاس کا پاناما سٹی میں انعقاد

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) پاناما کے دارالحکومت پاناما سٹی  میں “چین پاناما تجارتی اجلاس  اور دستخطوں کی تقریب” منعقد ہوئی، چین کی وزارت تجارت کے  شعبہ بیرونی تجارت کے ڈائریکٹر لی شنگ چیان، پاناما کے نائب وزیر صنعت و تجارت کارلوس ہووس، پاناما میں چینی سفیر شو شی یوان اور چین اور پاناما  کے تقریباً 150  صنعت کاروں اور نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی  اور مجموعی طور پر 10 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔منگل کے روز پاناما کے نائب وزیر تجارت اور صنعت کارلوس ہووس نے  چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں امید ظاہر کی  کہ پاناما کے کاروباری ادارے اور کسان وسیع چینی مارکیٹ میں داخلے  کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھا ئیں گے  ۔ ان کا ماننا ہے کہ  چین کی آبادی اور وسیع  مارکیٹ  پاناما کے لئے اہم کاروباری مواقع رکھتی ہے۔
چین کی وزارت تجارت کے  شعبہ بیرونی تجارت کے ڈائریکٹر لی شنگ چیان نے کہا کہ سات سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے فریقین کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کے نتیجہ خیز ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔  مذکورہ اجلاس  مزید چینی کاروباری اداروں کو پاناما مارکیٹ اور کاروباری اداروں کو سمجھنے  کا موقع  دے گا،  تاکہ چینی مارکیٹ میں پاناما کی مزید اعلیٰ معیار اور  بہتر  مصنوعات داخل ہو سکیں ، اور چین۔پاناما  اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کو نئی تحریک ملے .

 رواں  سال ، چین 7 ویں سی آئی آئی ای جیسی اہم نمائشوں کا بھی انعقاد کرے گا ، پاناما کے کاروباری اداروں کو  اس ایکسپو میں شرکت کے لئے خلوص دل سے خوش آمدید کہا جائے گا ، پاناما کی اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کو مزید متعارف کروایا جائے گا ، اور باہمی  فائدہ مند   اور جیت جیت نتائج  حاصل کرنے کے لئے چینی مارکیٹ کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے