چین نےعدم مساوات کےخاتمےمیں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں،چینی مندوب

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے  ستاونویں  اجلاس میں “عدم مساوات کے خاتمے کے تناظر میں معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے فروغ اور تحفظ” کے موضوع پر ایک خصوصی اجلاس  منعقد ہوا اس اجلاس میں  جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب سفیر چن سو نے چین کے تجربات اور خیالات کے  تبادلے کے لئے کلیدی تقریر کی۔

جمعہ کے روز  چن سو نے کہا کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی  اٹھارہویں   قومی کانگریس کے بعد سے چین نے عدم مساوات کے خاتمے اور معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں تقریبا 100 ملین دیہی آبادی  کو غربت سے نکالنا اور دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی ، سماجی تحفظ  اور طبی اور صحت کے نظام کی تعمیر شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ  کچھ عرصہ قبل سی  پی سی کی بیسویں   مرکزی  کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فیصلے کو منظور کیا گیا تھا جس کا مقصد چینی طرز کی جدیدکاری کو مزید جامع طور پر گہرا کرنا اور فروغ دینا تھا،  جس میں 300 سے زائد اصلاحاتی ا مور  کو پیش کیا گیا تھا جو   مؤثر طریقے سے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنا نے ، سماجی  انصاف کو فروغ دینے  اور انسانی حقوق کے تحفظ کی سطح کو مستقل طور پر بہتر بنانے کے حوالے سے ہیں ۔
چن سو نے کہا کہ چین مساوی، منظم، کثیر قطبی اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنے، بنی نوع انسان کے  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے  “کاز”  کی صحت مند ترقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے