چین، سی ایم جی کی جانب سے شی زانگ کی سیر کے حوالے سے منفرد میڈیا سرگرمی کا آغاز

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) سی ایم جی کی جانب سے بس پر سوار ہو کر چین کو دیکھیں: شی زانگ کی سیر نامی فیوژن میڈیا سرگرمی کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

جس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ نے شرکت کی۔

اس سرگرمی کا مقصد نئے عہد میں چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر گامزن رہتے ہوئے شی زانگ کے اتحاد، خوشحالی، تہذیب اور ماحولیاتی کہانی کو بہتر طریقے سے بیان کرنا ہے۔

گیارہ اکتوبر سے اگلے 14 دنوں میں لائیو اسٹریمنگ اور ویڈیوز کے سلسلے کے ذریعے شی زانگ کی سیر کے نئے روٹ پیش کئے جائیں گے اور شی زانگ کی ثقافتی و سیاحتی صنعت کی اعلی معیاری ترقی اور ثقافتی تبادلہ خیال کو نئی تحریک دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے