چین 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں جی ڈی پی میں 4.8 فیصد اضافہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں قومی معیشت کے آپریشن کو متعارف کرانے کے لئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا. جمعہ کے روز قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی تین سہ ماہیوں میں جی ڈی پی 94.9746 ٹریلین یوآن رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.8 فیصد اضافہ ہے۔

پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 4.7 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا۔
اس سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے