بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے جمعہ کے روز چین اور بھارت کے درمیان متنازعہ سرحدی مسئلے پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی مسائل پر حالیہ تصفیہ کے مطابق دونوں اطراف کے فرنٹ لائن دستے متعلقہ کام انجام دے رہے ہیں اور فی الحال ہموار پیش رفت جاری ہے۔