بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے یورپی یونین کی جانب سے الیکٹرک وہیکل کاؤنٹر ویلنگ کیس میں قیمتوں کے وعدوں سے متعلق بات چیت کے لیے اپنے اہلکاروں کو چین بھیجنے کے منصوبے کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتہ کے روز ترجمان نے کہا کہ چین کےوزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ کی یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور تجارتی کمشنر ڈومبرووسکس کے ساتھ ایک ورچوئل کانفرنس کے بعد، چین۔یورپی یونین کی تکنیکی ٹیم نے فوری طور پر چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس میں قیمتوں کے وعدوں پر مشاورت کا ایک نیا مرحلہ شروع کیا۔
گہری بات چیت کے بعد، یورپی فریق نے کہا کہ وہ منصوبے کے مخصوص مواد پر چین کے ساتھ مشاورت جاری رکھے گا۔ چین اس کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اگلی بات چیت “عملیت پسندی اور توازن” کے اصول پر ہو گی اور دونوں فریقوں کے لیے قابل قبول حل تک پہنچے گی۔