بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ 19ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت اور برازیل کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کے روز خصوصی طیارے کے ذریعےبرازیلیا سے چین واپس روانہ ہو گئَے ۔برازیلیا سے روانہ ہوتے وقت برازیل کے وزیر زراعت فاورو، وزیر کان کنی اور توانائی سلویرا، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے وزیر کوسٹا اور برازیلیا ایئر بیس کے کمانڈر میگوئل نے شی جن پھنگ کو ہوائی اڈے سے الوداع کیا۔