ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم

ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کے روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز میں 26ارب ڈالر مالیت کے برآمدی معاہدوں، رواں سال اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات ذر 36ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئیوں اور آنے والے مہینوں میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ ہونے کی توقعات کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا۔

بیلا روس کے اعلی سطحی تجارتی وفد کی پاکستان آمد اور پاکستان کے شعبہ جاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کی خبروں، مثبت سینٹیمنٹس کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

تاہم اختتامی لمحات میں طلب و رسد متوازن ہونے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 277روپے 75پیسے کی سطح پر مستحکم رہے۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 2پیسے کے اضافے سے 278روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے، بڑھتے ہوئے ذرمبادلہ ذخائر اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے انفلوز بڑھنے سے ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے