سعودی عرب میں ملازمت پیشہ خواتین کو بچے کی ولادت پر بڑی خوشخبری سنادی گئی۔
سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 کے مطابق سوشل انشورنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین کو ولادت کے بعد تین ماہ کی تنخواہ انشورنس کمپنی کی جانب سے ادا کی جائے گی۔
بیان کے مطابق سوشل انشورنس آرگنائزیشن کے قانون کے تحت اس پالیسی کا اطلاق سعودی اور غیرملکی خواتین پر ہوگا۔
جنرل آگنائزیشن آف سوشل انشورنس کے مطابق مملکت میں بیمہ پالیسی میں مزید ترمیم کی گئی ہے، تاکہ خواتین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں پر اضافی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔
جنرل آگنائزیشن آف سوشل انشورنس کا انشورنس پالیسی میں ہونے والی ترمیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے یہاں ولادت کے پہلے مہینے سے ہی انکی تنخواہ کی ادائیگی انشورنس کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔ جو تین ماہ تک ادا کی جائے گی تاہم مخصوص حالات میں چوتھے ماہ بھی چھٹی کے ساتھ تنخواہ کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
صرف وہ خواتین مذکورہ اسکیم سے فیضیاب ہوسکتی ہیں جو برسرروزگار ہوں اور ان کی بیمہ پالیسی میں شمولیت کی مدت 12 ماہ سے کم نہ ہو۔ ان خواتین کو بچے کی ولادت کے موقع پر پوری ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔
بیرون مملکت بچے کی ولادت پر اقامہ حاصل کرنے کا طریقہ
واضح رہے کہ قانون کے مطابق بر سر روزگار خواتین کو 10 ہفتے کی چھٹی بمعہ تنخواہ کے ادا کی جائے گی تاہم چھٹی کی مدت اور تعین کرنے کے لئے ڈاکٹر کی رپورٹ کو مد نظر رکھا جائے گا۔