بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے پریس کانفرنس کی میزبانی کی۔ ایک رپورٹر نے پوچھا کہ اطلاعات کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا کہ ہانگ کانگ کے ان اہلکاروں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی جو “ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون” پر عمل درآمد کرتے ہیں۔اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے؟۔جمعہ کے روز یومیہ لین جیئن نے کہا کہ چین کی مرکزی حکومت قومی سلامتی کے تحفظ اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی مختلف سرگرمیوں کی سزا کے لیے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی مضبوطی سے حمایت کرتی ہے۔ چین اپنے اندرونی معاملات میں امریکہ کی مداخلت، متعلقہ عدالتی مقدمات کے ذریعے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو بدنام کرنے اور اسے نقصان پہنچانے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔امریکہ کو چین کے اقتدار اعلی اور ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے، بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی طرح سے مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔لین جیئن نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکہ ہانگ کانگ کے سرکاری اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے پر قائم رہا تو چین بھرپور جوابی کارروائی کرے گا