چین کا گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کے نفاذ پر پہلی پیشرفت رپورٹ کا اجراء

بیجنگ (ویب ڈیسک) اپریل 2022 میں صدر شی جن پھنگ نے انسانیت کے مستقبل اور تقدیر پر مبنی گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی، جو بین الاقوامی سلامتی کے چیلنجوں کے لیے چینی حل فراہم کرتی ہے۔ 18 جولائی کو بیجنگ میں گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا اور چین نے گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کے نفاذ پر اپنی پہلی پیشرفت رپورٹ جاری کی۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران چین نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے وژن پر عمل کیا ہے اور اس انیشی ایٹو کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، جس سے عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مضبوط تحریک پیدا ہوئی ہے۔گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کے نفاذ پر پیشرفت رپورٹ نے متعلقہ کامیابیوں کا جامع اور منظم جائزہ فراہم کیا ہے۔
واضح رہے کہ تاحال 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں نے اس انیشی ایٹو کی حمایت اور تعریف کا اظہار کیا ہے۔ اس انیشی ایٹو اور اس کے بنیادی تصورات کو چین اور دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے مابین تبادلوں اور تعاون سے متعلق 90 سے زائد دو طرفہ اور کثیر الجہتی دستاویزات میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے