چین کے صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں فجی کے وزیر اعظم سٹیوینی رابوکا نے ملاقات کی۔ منگل کے روز اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ فجی عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا بحرالکاہل کا پہلا جزیرہ ملک ہے اور اگلے سال چین اور فجی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ تقریباً نصف صدی سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کی ہے، جو بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان یکساں سلوک اور دوستانہ تعاون کی مثال بن گئے ہیں۔ چین ، چین۔فجی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور فجی کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، دو طرفہ تعلقات کی عمومی سمت کو برقرار رکھنے کے لیے فجی کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور چین۔فجی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچ سکے۔ چین اور فجی دونوں "گلوبل ساؤتھ” سے تعلق رکھتے ہیں، چین فجی اور دیگر بحرالکاہل جزیرہ نما ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے اور بحرالکاہل کو امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانے کا خواہاں ہے۔
سٹیوینی رابوکا نے کہا کہ فجی صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ عالمی انیشی ایٹوز کے سلسلے کی حمایت کرتا ہے، اور چین کے ساتھ مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر جاری رکھنے کے لیے تیار ہے ۔ فجی تائیوان کے معاملے پر چین کے مؤقف کو پوری طرح سمجھتا ہے اور ایک چین کی پالیسی پر مضبوطی سے عمل جاری رکھے گا۔