اعلیٰ سطح کا تعاون چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا لازمی حصہ ہے، ترجمان

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے چین افریقہ سیکیورٹی تعاون میں چین کی کوششوں اور کامیابیوں کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن اور عالمگیر سلامتی کا حصول چینی اور افریقی عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔ سلامتی کے امور پر باہمی تعاون ایک اعلی سطحی چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا  لازمی حصہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ  چین نے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو  پیش کرکے  اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فعال طور پر حصہ لیا ہے، افریقہ میں ہاٹ اسپاٹ مسائل کی ثالثی کی ہے، ہارن آف افریقہ اور گریٹ لیکس ریجن جیسے مسائل پر خطے کے ممالک کے درمیان مکالمے اور تعاون کو فروغ دیا ہے، آزادانہ امن قائم کرنے، استحکام برقرار رکھنے اور انسداد دہشت گردی کے لئے افریقہ کی صلاحیت کو بڑھانے میں افریقہ کی مدد کی ہے، اور افریقہ کو غذائی تحفظ جیسے غیر روایتی سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کے لئے متعدد مواقعوں  پر  ہنگامی خوراک کی امداد فراہم کی ہے. انہوں نے کہا کہ امن اور سلامتی چین افریقہ تعاون سے متعلق فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے اہم موضوعات میں سے ایک ہوگا، اور ہم افریقی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی سلامتی  کے اقدام پر مشترکہ طور پر عمل درآمد،  سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے