چینی شہریوں کی سلامتی کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور کراچی میں چینی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے چینی شہریوں کے حوالے سے چینی سفیر سے اظہار تعزیت کیا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے حوالے سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ یہ پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پاکستان اس دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا، مجرموں کو سخت سزا دے گا، پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، اور پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

سات اکتوبر کو ہی پاکستان کے صوبہ سندھ  کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل پہنچے اور دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے چینی شہریوں کے حوالے سے اظہار تعزیت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے