ترکیہ میں انٹرنیٹ صارفین کی چینی کاروں پر ترک حکومت کے اضافی ٹیکس کی مخالفت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)حال ہی میں ، ترکیہ کی حکومت کی طرف سے چین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی محصولات کے نفاذ اور درآمدی لائسنس کی پابندیوں کے نفاذ کے تناظر میں چائنا میڈیا گروپ نے سی جی ٹی این ترکیہ چینل پر ایک سروے کیا جس میں پوچھا گیا کہ کیا آپ نئی توانائی کی چینی گاڑیوں پر محصولات عائد کرنے سے اتفاق کرتے ہیں؟۔

چویس گھنٹوں کے دوران 1ہزا ر سے زائد افراد نے سروے میں حصہ لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ 73 فیصد سے زائد افراد نے واضح کیا کہ وہ چینی آٹو مصنوعات پر اضافی محصولات کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس اقدام سے ترکیہ کی مارکیٹ میں چینی کمپنیوں کا اعتماد کمزور ہوگا اور مستقبل میں دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کا باعث بن سکتا ہے۔

سروے میں حصہ لینے والے انٹرنیٹ صارفین عام طور پر یقین رکھتے ہیں کہ چینی کاریں لاگت کے لحاظ سے کارکردگی میں یورپ سے درآمد شدہ کاروں سے بہتر ہیں ، اور محصولات کے نفاذ سے عام لوگوں کے لئے بہتر معیار کے ساتھ سستی مصنوعات سے لطف اندوز ہونا مشکل ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے