چین ہمیشہ لاؤس کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار رہے گا، چینی صدر

کازان (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور لاؤس کے تعلقات چین کی سفارت کاری میں ایک خاص اور اہم مقام رکھتے ہیں اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے لاؤ عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر تھونگ لون سیسولتھ سے کازان میں ملاقات میں کہا کہاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ بین الاقوامی حالات کیسے بدلیں، چین ہمیشہ لاؤس کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار رہے گا۔ چین لاؤس کے ساتھ تزویراتی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور چین لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل گہرا اور مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین لاؤس کے ساتھ تبادلوں اور باہمی سیکھ کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو چین لاؤس اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینا جاری رکھنا چاہیے اور بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کے لیے ایک ماڈل بننا چاہیے۔

صدر شی نے کہا کہ لاؤس کا برکس تعاون میں فعال طور پر حصہ لینے پر وہ خیرمقدم کرتے ہیں ۔ دونوں فریقوں کو بین الاقوامی انصاف اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے مشترکہ تحفظ کے لیے کثیرالجہتی رابطے اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔
تھونگ لون سیسولتھ نے کہا کہ لاؤس اور چین کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں اور دوطرفہ تعاون تیزی سے وسعت پا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا اعادہ کرنا چاہتے ہیں کہ لاؤ پارٹی اور حکومت غیرمتزلزل طور پر ون چائنا پالیسی پر گامزن ہے، ملک کے بنیادی مفادات کے تحفظ میں چینی حکومت کی غیرمتزلزل حمایت کرتی ہے، اور تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ سے متعلق مسائل پر چین کے جائز موقف کی حمایت کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے