امید ہے چین اور یورپی یونین مشترکہ طور پر مذاکرات کو آگے بڑھاتے رہیں گے, چینی وزارت تجارت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے درخواست پر یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور تجارتی کمشنر ڈومبرووسکس کے ساتھ ایک ورچوئل کانفرنس منعقد کی جس میں چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی معاملے پر پیشہ ورانہ، عملی، صاف اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپنی سیاسی خواہش کا اعادہ کیا اور واضح کیا کہ قیمتوں کے وعدے ہی اس معاملے کا حل رہیں گے۔
وانگ ون تھاؤنے نشاندہی کی کہ چینی اور یورپی صنعتوں کے بنیادی خدشات سے متعلق معاملات پر دونوں فریقوں کے درمیان اب بھی بڑے اختلافات ہیں۔

چین غیرمتزلزل طور پر چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا اور امید کرتا ہے کہ دونوں فریق مشاورت کے پچھلے دور کی بنیاد پر جلد از جلد خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کریں گے۔ یورپی فریق نے قیمتوں کے عزم کے منصوبے پر مخصوص تجاویز پیش کی ہیں، اور چین یورپی ٹیم کا جلد از جلد چین آمد کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ مشاورت کا اگلا مرحلہ فوری طور پر شروع کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے