شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ’کرن ارجن‘ نے دوبارہ ریلیز کے ریکارڈ توڑ دیے

شاہ رخ خان اور سلمان خان کی 90 کی دہائی کی بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ کو 22 نومبر کو ری ریلیز کیا گیا، جس نے ریلیز کے پہلے دن 26 لاکھ روپے کما کر ری ریلیز کی تاریخ میں تیسرے سب سے بڑے اوپنر کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سال ری ریلیز فلموں کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔ اب تک سب سے بڑی اوپننگ ’تومبباد‘ کے نام رہی، جس نے پہلے دن 1.50 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے بعد ’لیلیٰ مجنوں‘ 30 لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اور اب ’کرن ارجن‘ 26 لاکھ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

یہ فلم اپنی ری ریلیز پر ’ویر زارا‘ (20 لاکھ)، ’کل ہو نہ ہو‘ (12 لاکھ)، ’راک اسٹار‘ (7 لاکھ) اور یہاں تک کہ ’پشپا‘ (15 لاکھ) جیسی ہٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر-ڈائریکٹر رکیش روشن نے اس ری ریلیز کے لیے زبردست پروموشنل مہم چلائی، جس کے تحت فلم کو 1114 تھیٹرز اور 2208 شوز کے ساتھ بھارت میں دوبارہ پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ 250 تھیٹرز پر یہ فلم بیرون ممالک میں بھی ریلیز کی گئی۔

ری ریلیز کے دوران فلم کا آڈیو اور ویژول معیار بہتر کیا گیا تاکہ نئی نسل کو بھی متاثر کیا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق، ’کرن ارجن‘ کی اوپننگ اس بات کا ثبوت ہے کہ کلاسک فلمیں آج بھی اپنی جگہ بنا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے