چین، رین آئی ریف ماحولیاتی سروے پر پہلی دستاویزی فلم "رین آئی ریف: ٹیئرز آف دی نانشا” کا اجراء

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) ” رین آئی ریف پر جنگی جہاز کے غیر قانونی قیام سے کورل ریف ایکو سسٹم کو پہنچنے والے نقصان پر تحقیقاتی رپورٹ 8 جولائی کو بیجنگ میں جاری کی گئی ۔ یہ رپورٹ منسٹری آف نیچرل ریسورسز کے ساؤتھ چائنا سی ایکولوجی سینٹر اور ساؤتھ چائنا سی ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔”رپورٹ” کے نتائج کی بنیاد پر چائنا میڈیا گروپ نے رین آئی ریف کی ماحولیاتی تحقیقات پر پہلی مختصر دستاویزی فلم "رین آئی ریف: ٹیئرز آف دی نانشا” جاری کی۔

اپریل 2024 میں، چینی سائنسدانوں پر مشتمل ایک پیشہ ور سمندری ماحولیاتی تحقیقی ٹیم نے چین کے نانشا جزائر میں رین آئی ریف پر تحقیق شروع کی ۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ 1999 سےغیر قانونی طور پر “ساحل پر قیام کرنے والے فلپائنی جنگی جہاز نے رین آئی ریف کے کورل ریف ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیداری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

"رین آئی ریف: ٹیئرز آف دی نانشا” نامی دستاویزی فلم میں عالمی سطح پر اپیل کی گئی ہے کہ فلپائن جلد از جلد غیر قانونی طور پر ساحل پر موجود اپنے جنگی جہاز کو ہٹائے تاکہ رین آئی ریف کے اصل حسن اور خوبصورتی کو بحال کیا جا سکے۔
فلم کا پریمیئر عالمی سطح پر CCTV4 اور وائس آف دی ساؤتھ چائنا سی کے نئے میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا ، اور اسے CCTV4 یورپی، ایشیائی اور امریکی ایڈیشنز کے ساتھ ساتھ CGTN اور CCTV.com پر بھی نشر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے