قانون کی حکمرانی میں پیش رفت مکاؤ کے “ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل کی عکاسی ہے، مکاؤ کی کورٹ آف فائنل اپیل کی سربراہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)کورٹ آف فائنل اپیل  چین کے مکاؤ  خصوصی انتظامی علاقے کی اعلیٰ ترین عدالت ہے اور  بنیادی قانون  کے تحت تفویض کردہ حتمی فیصلے کا اختیار استعمال کرتی ہے۔

مکاؤ  خصوصی انتظامی علاقے  کی کورٹ آف فائنل اپیل کی سربراہ  سونگ مین لی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مکاؤ کی وطن واپسی کے 25 سالوں میں قانون کی حکمرانی میں پیش رفت مکاؤ کے “ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل کی واضح عکاسی ہے۔ مادر وطن میں واپسی کے بعد سے مکاؤ کے قانونی نظام میں روزبروز بہتری آئی ہے، عدلیہ نے آزادانہ طور پر قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیے ہیں، اور ججز اور پراسیکیوٹرز اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی مداخلت سے متاثر نہیں ہو رہے ہیں، یوں عدالتی شفافیت اور قانون کے اختیار کو یقینی بنایا گیا ہے. اس کے ساتھ ہی مکاؤ کے عوام کی عدلیہ سے متعلق تفہیم اور اعتماد میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے۔

سونگ مین لی نے یہ بھی کہا کہ 25 سال کی ترقی کے بعد ، مکاؤ میں ججوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ، اور مکاؤ   کی عدالتیں چائنیز مین لینڈ میں منعقد ہونے والے تربیتی پروگراموں میں اپنے عدالتی افسران کی شرکت کو فعال طور پر فروغ د ے رہی ہیں  تاکہ مکاؤ اور مین لینڈ کے عدالتی اداروں کے مابین تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کیا جاسکے۔  مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی عدالتیں مکاؤ کے باشندوں کے لئے زیادہ منصفانہ ، محفوظ اور ہم آہنگ ماحول فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے