امریکہ کی 40 سالہ اجارہ داری کو توڑتے ہوئے چینی ٹیم نے مردوں کے چار سو میٹر میڈلے ریلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

پیرس (سپورٹس ڈیسک) پیرس اولمپک گیمز کے مردوں کے چار سو میٹر میڈلے ریلے کے فائنل میں، چینی ٹیم نے طلائی تمغہ جیت لیا جو اس اولمپکس میں چینی وفد کا 19واں تمغہ ہے۔ اس چیمپئن شپ نے اس ایونٹ میں امریکی ٹیم کی 40 سالہ اجارہ داری کو بھی توڑا ہے۔
پیرس اولمپک گیمز کے نویں روز کے مقابلے 4 اگست کو اختتام پذیر ہوئے اور مجموعی طور پر 20 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا۔ ان میں سے 3 گولڈ میڈل، 3 سلور میڈل اور 2 کانسی کے تمغے چینی کھلاڑیوں نے جیتے ہیں۔
اولمپک کا نصف شیڈول مکمل ہو چکا ہے۔چینی وفد 19 طلائی 15 چاندی اور 11 کانسی کے تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے