پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک مداح نے ہرا کر 1 ملین ڈالر کا انعام جیت لیا۔
مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر النصر کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک مداح کے ساتھ 1 ملین ڈالر انعام کےلیے ایک چیلنج قبول کیا تھا۔
اس کے تحت پینٹلی ایریا سے گول پوسٹ پر 3 اہداف کو لٹکایا گیا تھا جس کا صحیح نشانہ لگانا تھا تاہم اس مقابلے میں حیران کُن طور پہلی بار میں دونوں کوئی اسکور نہیں کرسکے۔
تاہم دوسری اور چوتھی باری میں خلیل نامی مداح نے ٹارگٹ کو باآسانی ہٹ کیا لیکن رونالڈو اپنی تینوں باریوں میں ایسا کرنے سے قاصر رہے اور چیلنج ہار گئے۔
چیلنج سے قبل رونالڈو کا مقابلہ کرنے آئے مداح نے اپنے جیت کے چانسز کو اسٹار فٹبالر کے سامنے 50، 50 قرار دیا تھا۔
رونالڈو ایک بھی ہدف کو صحیح نشانہ نہ لگاسکے جبکہ مداح نے تینوں اہداف کو درست انداز میں نشان زد کیا۔
اس چیلنچ کی ویڈیو کو ابتک ساڑھے 8 کروڑ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔