فلپائنی بحری جہاز کا چین کے پانیوں میں غیرقانونی داخلہ، چائنا کوسٹ گارڈ کے کنٹرول کے اقدامات

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)  چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے بتایا کہ اسی دن فلپائن کا جہاز 3002 چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے نانشا جزائر میں شیئن بن ریف کے قریب پانیوں میں  غیر قانونی طور پر  داخل ہوا اور چینی کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائنی جہاز کے خلاف کنٹرول کے اقدامات کیے۔ اتوار کی سہ پہر دو بجکر بارہ منٹ پر فلپائن کے جہاز 3002 نے چین کے سخت انتباہ کو نظر انداز  کرتے ہوئے  جان بوجھ کر چین کے  قانون نافذ کرنے والے بحری جہاز21551  کے ساتھ  خطرناک انداز میں ٹکرایا، جس کے نتیجے میں تصادم ہوا، اور اس کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی تمام  خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو بند کرے، ورنہ  فلپائن کو اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج برداشت کرنے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے