چین اور امریکہ کےمابین باعث تشویش پالیسی مسائل پر گفتگو

چین کی وزارت تجارت کے بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کار اور نائب وزیر تجارت وانگ شو ون اور امریکہ کی نائب وزیر تجارت ماریسا لاگو نے چین کے شہر تیان جن میں مشترکہ طور پر چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی ورکنگ گروپ کے دوسرے نائب وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فریقین نے سان فرانسسکو ملاقات میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو نافذ کرنے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے لیے باعث تشویش پالیسی مسائل اور کاروباری اداروں کے مخصوص مسائل پر پیشہ ورانہ، معقول اور عملی بات چیت کی۔

وانگ شو ون نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے جامع طور پر اصلاحات کو گہرا کرے گا اور کھلے پن کو وسعت دے گا۔ بڑی آبادی کا حامل جدید چین امریکہ کے لئے خطرے کے بجائے موقع ہے۔اس موقع پر انہوں نے چین پر امریکی سیکشن 301 ٹیرف اور جہاز سازی سمیت دیگر صنعتوں پر سیکشن 301 کی تحقیقات، قومی سلامتی کو وسیع کرنے ، چینی کمپنیوں پر پابندیاں، دو طرفہ سرمایہ کاری پر پابندیاں، اور امریکہ میں چینی کمپنیوں سے غیر منصفانہ سلوک پر اپنی تشویش ظاہر کی اور "حد سے زیادہ پیداوار” کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری پر پابندیاں لگانے کی مخالفت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے