لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوامی جمہوریہ چین کی 75ویں سالگرہ کے گولڈن ویک کے آغاز پر مبارکباد کا پیغام دیاہے۔وزیراعلی مریم نوازنے اپنے پیغام میں چین کے عوام کو 75 ویں قومی دن پر خصوصی مبارکباد پیش کی اورصدر شی جن پنگ او ران کے رفقا کار کیلئے نیک تمنائوں کااظہا ر کیا۔
وزیر اعلی مریم نوازنے مزید کہاکہ پنجاب کے عوام برادر ملک چین کی 75ویں سالگرہ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔
چین او رپاکستان مثالی ہمسائے، اچھے دوست اور قابل قدر شراکت دار ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاک چین دوستی حکومت سے عوام کی سطح تک ناقابل تردید حقیقت ہے-چینی تعاون سے پاکستانی معیشت کی ترقی اور استحکام میں مدد مل رہی ہے-پاکستان اور چین سی پیک کی مشترکہ تعمیر کے لئے پر عزم ہیں -چین نے عالمی سطح پر انسانی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مشترکہ روشن مستقبل کی تعمیر کے ویژن کو فروغ دیا۔