امریکی ساختہ ہتھیار تائیوان انتظامیہ کے لئے خودکشی کی رسی کے مترادف ہیں، چینی وزارت دفاع

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی وزارت دفاع کے ترجمان زانگ شیاؤ گانگ نے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی دوبارہ منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ چین کے تائیوان خطے میں امریکی اسلحے کی فروخت نے ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں بالخصوص 17 اگست کے اعلامیے  کی دفعات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس سے چین کی خودمختاری اور سلامتی بلکہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔چین اس کی سخت مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔
چین کا یہ واضح موقف ہے کہ تائیوان کی سلامتی کا دارومدار آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تعلقات کی پرامن ترقی پر ہے۔

امریکی ساختہ ہتھیار تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ کے لئے کسی  تعویذ  کے بجائے خود کشی کی رسی کے مترادف ہیں۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ  تائیوان کی علیحدگی  کی حمایت نہ کرنے کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ فوجی ملی بھگت اور تائیوان کو کسی بھی طرح سے مسلح کرنا بند کرے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی فوجی تربیت اور جنگ کی تیاری کو مضبوط بناتے ہوئے تائیوان کی علیحدگی پسند کسی بھی سازش اور بیرونی قوتوں کی مداخلت کو سختی سے ناکام بنانے کے لئے موثر اقدامات اپنائےگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے