چین اور ملائشیا ہمیشہ ایک دوسرے کے دوست اور مددگار رہے ہیں، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملائیشیا کے سپریم سربراہ مملکت سلطان ابراہیم سےملاقات کی، جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور ملائشیا ہمیشہ ایک دوسرے کے دوست اور مددگار رہے ہیں۔ چین ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کر رہا ہے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے جس سے چین اور ملائیشیا کے درمیان تعاون کو نئی قوت اور نئے مواقع میسر آئیں گے۔

چین ملائیشیا کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطحی میل چول کو برقرار رکھنے، اسٹریٹجک تبادلوں کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین اگلے سال ملائیشیا کی آسیان کی صدارت کی حمایت کرتا ہے اور ملائیشیا کے ساتھ ملکر مشرقی ایشیائی تعاون اور علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے، اہم بین الاقوامی امور اور ہاٹ ایشوز پر تبادلوں اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانےکا خواہاں ہے تاکہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے اپنی خدمات سرانجام دی جا سکیں۔

سلطان ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے آسیان ممالک میں سے ایک ہے اور چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے والا پہلا آسیان ملک بھی ہے۔ملائشیا چین تعلقات باہمی اعتماد اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہیں۔ ملائشیا کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے بہت فائدہ پہنچا ہے اور ملائشیا چین کےساتھ اپنے تعلقات کومزید بلندی تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ ملائیشیا بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے اور آسیان چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ملائیشیا فلسطین کے مسئلے پر چین کے منصفانہ موقف کو سراہتا ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے