چینی نائب صدر کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات

جکارتہ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب صدر ہان زنگ نے جکارتہ میں انڈونیشیا کے نئے صدر پرابو سوبیانتو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور ان سے ملاقات کی۔پیر کے روز ہان زنگ نے کہا کہ چین ، صدر پرابوو اور انڈونیشیا کی نئی حکومت کی ہموار حکمرانی میں حمایت کرتے ہوئے چین۔انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو ایک نئی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

پرابوو نے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے ہان زنگ کی شرکت کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی نئی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتی ہےاور سابق صدر جوکو کی دوستانہ پالیسی کو جاری رکھے گی اور چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے