چین، گلوبل ساؤتھ تھنک ٹینک فورم کا کامیاب انعقاد

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)2024 کے برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ بین الاقوامی رابطہ، چائنا میڈیا گروپ کے مشترکہ تعاون اور سی جی ٹی این کے زیر اہتمام امن، ترقی، سلامتی اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ خوشحال دنیا کی تعمیر کے موضوع پر گلوبل ساؤتھ تھنک ٹینک فورم کا انعقاد بیجنگ میں ہوا ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے اجلاس سے خطاب کیا ۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دنیا بھر کے 76 ممالک سے تعلق رکھنے والے معززین اور حکومتی نمائندوں، تھنک ٹینک اسکالرز اور میڈیا کے نمائندوں نے فورم میں آن لائن اور آف لائن شرکت کی اور گلوبل ساؤتھ کے 40 تھنک ٹینکس نے مشترکہ طور پر  گلوبل ساؤتھ تھنک ٹینک ، مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک خوشحال دنیا کی تعمیر کے لئے  کے نام سے اعلامیہ جاری کیا۔ شرکاء کی گفتگو کے حوالےسے تھنک ٹینک فورم آف گلوبل ساؤتھ کنٹریز کا خصوصی پروگرام ، سی جی ٹی این ٹی وی چینل اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز پر بیک وقت نشر کیا گیا جسے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی ۔

 مین اسٹریم چینی میڈیا نے متعلقہ رپورٹس کو دوبارہ شائع کیا ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی)، این بی سی، روس کے گرینڈ ایشیا ٹیلی ویژن اور یورپی یونین لیڈر ڈیلی سمیت 1،215 غیر ملکی مین اسٹریم میڈیا نے فورم پر 1،370 رپورٹیں شائع کیں ۔
سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تجویز سے لے کر تین بڑے عالمی اقدامات تک، کثیر قطبی دنیا کی مضبوطی سے وکالت کرنے ، بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور پر عمل کرنے تک، چین نے ہمیشہ گلوبل ساؤتھ کی وکالت کی ہے، اس کی ترقی کے لئے راستہ تلاش کرنے میں سرگرم عمل رہاہے اور عالمی گورننس کی بہتری میں اپنی دانشمندی اور فارمولا پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
قازقستان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے ڈپٹی اسپیکر البرٹ راؤل نے کہا کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ منصوبہ عالمی اہمیت کا ایک اہم خیال ہے۔ یہ بیلٹ یقینی طور پر دنیا کے درمیان ایک کڑی بن جائے گا۔ صرف اسی راستے پر چل کر، مساوات اور تعاون کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اور امن، مشاورت اور باہمی اعتماد کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے، ہم مشترکہ ترقی حاصل کرسکتے ہیں اور گلوبل ساؤتھ اور بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسطہ ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

سی جی ٹی این کی آفیشل ویب سائٹ نے ایک خصوصی مضمون  گلوبل ساؤتھ ہاتھ میں ہاتھ ملا کر چلے شائع کیا اور متعدد خصوصی پروگرامز پیش کیے جن سے گلوبل ساؤتھ ممالک کے اتحاد کی آواز کا اندازہ ہوا ۔امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت 20 ممالک اور خطوں کے 818 غیر ملکی مین اسٹریم آن لائن میڈیا نے ان مضامین کو دوبارہ شائع کیا۔ سی ایم جی کی کثیر لسانی رپورٹس کو 397 غیر ملکی میڈیا (جیسے پاکستان کے آئی پی ایس میڈیا) نے دوبارہ شائع اور استعمال کیا ۔ فورم کی متعلقہ رپورٹس بیک وقت پاکستان نیشنل ٹیلی ویژن اور لائبیریا کے نیشنل ٹیلی ویژن سمیت بین الاقوامی میڈیا پر نشر کی گئیں۔
پاکستانی انٹرنیٹ صارف @Audul جی نے فورم کی تعریف کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ سی ایم جی کی جانب سے ابھرتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے تھنک ٹینکس کو مدعو کرنے کا اقدام قابل ستائش ہے۔ میں یہ ضرور کہوں گا کہ دنیا کو چین کے گرین انرجی منصوبے سے سیکھنا چاہیے اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ماحول دوست بنانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے