چین کنزمپشن کے مہینے کا پانچ بڑے شہروں میں آغاز

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا میڈیا گروپ اور وزارت تجارت بیجنگ تیانجن چونگ چھنگ اور گوانگچو سمیت پانچ بلدیاتی حکومتوں کے اشتراک سے چین کے بین الاقوامی کھپت مرکز سٹی بوتیک کھپت مہینے کی افتتاحی تقریب مذکورہ پانچ شہروں میں منعقد ہوئی۔

شنگھائی بلدیاتی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری چھن جی ننگ نے تقریب میں شرکت کی، وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میدیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں تقاریر کیں۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میدیا گروپ نے مین اسٹریم میڈیا کی حیثیت سے اپنی مضبوط قیادت ، مواصلات اور اثر و رسوخ کو بھرپور انداز میں استعمال کرتے ہوئے صارفین کی ترقی میں مدد دینے کے لئے مکمل کردار ادا کیا ہے۔ پیشہ ورانہ معیارات کے ساتھ چین کی معیشت پر رپورٹنگ کا اچھا کام کرنے سے لے کر ،سی ایم جی کے پلیٹ فارم نے دنیا کو نئے دور میں چین کی بڑھتی ہوئی توانائی دکھائی ہے۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ آج سی ایم جی نے ایک بار پھر وزارت تجارت اور پانچ بڑے شہروں کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے تاکہ مشترکہ طور پر بوتیک کھپت کے مہینے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جاسکے اور کھپت میں اضافے کے ایک نئے دور کو شروع کرنے میں مدد مل سکے۔

سی ایم جی صارفی مارکیٹ میں نئی قوت پیدا کرنے اور نئی زندگی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے زندگی کے تمام شعبوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کرے گا۔

شنگھائی ، بیجنگ ، تیانجن ، چونگ چھنگ اور گوانگچو کے میئرز نے مقامی کھپت کو فروغ دینے پر مبنی اہم سرگرمیوں اور اقدامات کا تعارف کرایا ۔ پانچ شہروں کے مقامی تجارتی اور صنعتی اداروں کے نمائندوں نے اس موقع پرمتعدد ترجیحی پروموشنل اقدامات کا اعلان کیا ، جس سے صارفین کو بھرپور اور متنوع کھپت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے