چین  نے مقررہ وقت سے قبل ہی کاربن فٹ پرنٹ میں کمی کا 2030 کا ہدف حاصل کرلیا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)قومی سطح پر طے شدہ کنٹریبیوشن (این ڈی سیز) موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے اہداف ہیں جو اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (یو این ایف سی) کے فریقین نے اپنے قومی حالات کے مطابق طے کیے ہیں۔ چینی وزارت ماحولیات کے متعلقہ انچارج نے متعارف کرایا کہ چین نے “قومی سطح پر طے شدہ کنٹری بیوشن” کے نفاذ کو جامع طور پر فروغ دیا ہے اور مقررہ وقت سے پہلے 2030 کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

چین کے طے شدہ ہدف کے مطابق 2030 تک کاربن پیک اور 2060 تک کاربن نیوٹرل کو حاصل کر لیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق 2023 میں چین نے کاربن کے اخراج میں کمی کو فروغ دینا جاری رکھا اور توانائی کی کھپت میں غیر فوسل توانائی کی کھپت کا تناسب 17.9فیصد تک پہنچ گیا ۔ جنگلات کا ذخیرہ 19.493 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ گیا ، جو 2005 کے مقابلے میں 6.5 بلین کیوبک میٹر کا اضافہ ہے ، اور 2030 کا ہدف وقت سے پہلے حاصل کرلیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جولائی 2024 کے آخر تک ، ہوا اور شمسی توانائی کی پیداوار کی کل نصب شدہ صلاحیت 1.206 بلین کلوواٹ تک پہنچ گئی

جو 2020 کے اختتام سے 2.25 گنا زیادہ ہے جس نے مقررہ وقت سے چھ سال پہلے 2030 تک کے لئے نصب شدہ صلاحیت کے ہدف کو حاصل کیا ۔ ان اہداف کا حصول عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے