چین-لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں ثمرات حاصل ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں حاصل شدہ کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں چینی صدر شی جن پھنگ کی پیش کردہ چین لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی تجویز سے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں، جن سے دونوں فریقوں کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے، اور لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک نے اس کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے۔

چین اور لاطینی امریکہ ایک دوسرے کی ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں اور تعاون کے ثمرات شیئر کرتے ہیں۔ لین جیئن نے نشاندہی کی کہ چین ہمیشہ لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک اور عوام کا ایک قابل اعتماد سچا دوست اور اچھا شراکت دار رہا ہے۔ چین اور لاطینی امریکہ کے تعلقات مساوات، باہمی فائدے، جدت طرازی، کھلےپن اور عوام کے فائدے پر مبنی ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے