شازیل شوکت نے عمرے کے ادائیگی کرلی

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل شازیل شوکت نے عمرے کے ادائیگی کرلی۔

شازیل شوکت کے سوشل میڈیا پر اپنے روحانی سفر کی جھلکیاں شیئر کی ہیں اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ عمرہ ادا کر رہی ہیں۔

شازیل شوکت نے مکہ مکرمہ میں اپنے گزارے ہوئے خوبصورت وقت کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمرے کی ادائیگی پر خدا کا شکر ادا کیا ہے ان تصاویر اور ویڈیوز میں وہ پرسکون اور خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے انہیں عمرے کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shazeal Shoukat Performs Umrah

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی شازیل شوکت اپنی زندہ دل شخصیت کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ وہ متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھا چکی ہیں اور ان دنوں ان کا ڈرامہ ’وہ ضدی سی‘ نجی چینل پر نشر ہو رہا ہے۔

Shazeal Shoukat Performs Umrah

اداکارہ شازیل شوکت نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی منگنی کا اعلان بھی کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے