چینی صدر کا کار حادثے میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوششوں پر زور

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چو ہائی میں پیدل چلنے والے افراد پر ایک گاڑی چڑھ دوڑی ۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اب تک واقعے میں 35 افراد ہلاک اور 43 شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ واقعے کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کے لیے اچھا کام کیا جائے اور مجرم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ تمام علاقوں اور متعلقہ محکموں کو اس واقعے سےسبق سیکھتے ہوئے انتہاپسند واقعات کی سختی سے روک تھام کے لیے کوشش کرنی چاہئے ، اور عوام کے جانی تحفظ اور معاشرتی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورچینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کے مطابق مرکزی حکومت نےواقعے کے بعد کاموں کی رہنمائی کے لئے صوبہ گوانگ ڈونگ میں ایک ورکنگ گروپ بھیجا ہے۔تا حال متعلقہ کام جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے