چینی صدر برازیل کے سرکاری دورے پر برازیلیا پہنچ گئے ،ایئرپورٹ پر صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال

برا زیلیا (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ برازیل کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے برازیلیا پہنچے۔ جونہی طیارہ برازیلیا ایئر بیس پہنچا تو برازیل کے ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف، برازیلیا ایئر بیس کے کمانڈر، وزیر انصاف، ایوان صدر کے ادارہ جاتی تعلقات کے وزیر سمیت دیگر سینئر حکام نے برازیل کے صدر اور برازیل کی حکومت کی جانب سے ایئرپورٹ پر صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔

ہوائی اڈے سے ہوٹل کے راستے پر مقامی سمندر پار چینیوں، چینی صنعتی اداروں اور طالب علموں کے نمائںدوں نے سڑک کے اطراف میں چین اور برازیل کے قومی پرچم لہرائے اور صدر شی جن پھنگ برازیل آمد پر خوش آمدید اور چین برازیل دوستی زندہ باد! کے نعروں کے ساتھ سرخ بینر اٹھاتے ہوئے شی جن پھنگ کے دورے کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔چینی صدر شی جن پھنگ 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد ریو ڈی جنیرو سے برازیلیا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے