ریو ڈی جنیرو (نمائندہ خصوصی)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے میئر ایڈارڈو پائیس نے میونسپل ہال میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ سے ملاقات کی۔ فریقین نے چین اور برازیل کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
شن ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ اور برازیل کے مین اسٹریم میڈیا اور فلم اور ٹیلی ویژن اداروں کے مابین نیوز رپورٹنگ ، فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن ، اور نئی ٹیکنالوجیوں کے اطلاق میں تعاون نتیجہ خیز رہا ہے۔چائنا میڈیا گروپ 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس اور چین برازیل سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر ریو ڈی جنیرو کے ساتھ افرادی و ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرے گا اور چین برازیل دوستی کو مسلسل فروغ دے گا۔
میئر ایڈارڈو پائیس نے چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے حالیہ برسوں کے دوران برازیل چین دوستی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران ، انہوں نے شن ہائی شیونگ کو ریو ڈی جنیرو کی “شہر کی چابی” پیش کرتے ہوئے ریو ڈی جنیرو کی حکومت اور شہریوں کی طرف سے چائنا میڈیا گروپ اور اس کے صدر کے لیے تشکر اور احترام کے جذبات کا اظہار کیا۔