فلپائن کو اپنی اشتعال انگیز ی سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کو بھگتنا ہو گا ، چائنا کوسٹ گارڈ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے فلپائنی جہازوں کی جانب سے دانستہ چائنا کوسٹ گارڈ کے جہازسے ٹکرانے سے متعلق کہا کہ بدھ کے روز فلپائن نے چین کے جزیرہ ہوانگ یئن کے علاقائی پانیوں میں دراندازی کے لیے فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہازوں ، سرکاری جہازوں اور متعدد ماہی گیری کشتیوں کو بھیجا، چین نے قوانین اور ضوابط کے مطابق صورتحال کو کنٹرول کیا۔ اس دوران فلپائن کے سرکاری جہاز 3003 نے چین کی جانب سے بارہا انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے جان بوجھ کر چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز 3302 کو ٹکر ماری ، جس سے چینی جہاز کی جہازرانی کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے اور فلپائن کا فعل سراسر” اشتعال انگیز”اور” مجرمانہ”ہے۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی خلاف ورزی، اشتعال انگیز ی اور تشہیر کو فوری طور پر بند کرے، بصورت دیگر فلپائن کو اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کو بھگتنا ہو گا ۔