چین تاجکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر دونوں ممالک کا ایک سیاسی فیصلہ ہے، چینی صدر

دو شنبے : چینی صدر شی جن پھنگ نے دوشنبے صدارتی محل میں تاجک صدر امام علی رحمان کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ ہفتہ کے روز اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جب انہوں نے پانچ سال بعد دوبارہ تاجکستان کا دورہ کیا تو انہوں نے تاجکستان کو زیادہ خوشحال دیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نسلوں سے دوستی ، یکجہتی اور باہمی فائدے پر مبنی چین تاجکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر دونوں ممالک کا ایک سیاسی فیصلہ ہے، جو وقت کے عمومی رجحان اور دونوں ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات کے عین مطابق ہے۔ صدر شی نے کہا کہ نئے حالات میں چین تاجکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ نئے دور میں ایک جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کی جا سکے اور اعلیٰ نقطہ آغاز سے چین تاجکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جا سکے۔ چین ، چین اور تاجکستان کے درمیان دوستانہ اور باہمی فائدے مند تعاون کو غیر متزلزل طور پر فروغ دیتا رہے گا، تاجکستان کو اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مضبوطی سے حمایت کرے گا، تاجکستان کی قومی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا اور کسی بھی آڑ میں تاجکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والی کسی بھی بیرونی قوت کی سختی سے مخالفت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے