چین، اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے کے 300 سے زائد اقدامات کے حوالے سے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی وضاحت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نےایک پریس کانفرنس کے دوران سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے اہم نکات پر روشنی ڈالی اور وضاحت کی۔اصلاحات کو مزید جامع طورپر گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے حوالے سے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی قرارداد میں 300 سے زائد اہم اصلاحاتی اقدامات پیش کیے گئے۔ قرارداد میں پیش کیا گیا ہے کہ اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے کے لئے چھ اہم اصولوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ قرارداد میں اعلی معیار کی ترقی کو جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ گیر تعمیر کے لئے اولین فریضہ قرار دیا گیا اور معیشت اور ذریعہ معاش کے شعبوں میں اصلاحات کا جامع طورپر بندوبست کیا گیا جو سات پہلوؤں پر مبنی ہے، یعنی ایک اعلی سطحی سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی سسٹم کی تعمیر کی جائے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے نظام اور میکانزم کو بہتر بنایا جائے، میکرو اکنامک گورننس سسٹم کو بہتر بنایا جائے، شہری اور دیہی مربوط ترقی کے نظام اور میکانزم کو بہتر بنایا جائے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو یقینی بنانے کے نظام کو بہتر بنایا جائے ، اعلی سطحی کھلے پن کو فروغ دیا جائے اور حیاتیاتی تہذیب کے نظام میں اصلاحات کو گہرا کیا جائے۔کل رکنی اجلاس کی "قرارداد” میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کے نظام اور میکانزم کی مربوط اصلاحات کو گہرا کرنے کے لئے اہم انتظامات کیے گئے ہیں۔ ” قراداد ” کا ایک حصہ خصوصاً کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت اور تعمیر کے نظام کی اصلاحات کے لئے وقف کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے