بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کو تعزیتی پیغام بھیجا جس میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین فو ٹرونگ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ سی پی وی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری کامریڈ نگوین فو ٹرونگ انتقال کر گئے، اور سی پی سی اور چینی عوام نے ایک اچھا کامریڈ، اچھا بھائی اور اچھا دوست کھو دیا ہے۔ ہم انتہائی افسوس کے ساتھ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی، ویتنام کی حکومت اور عوام کے ساتھ گہری تعزیت اور دلی ہمددردی کا اظہار کرتے ہیں۔ کامریڈ نگوین فو ٹرونگ اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چین ویتنام تعلقات کو اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہم نصب معاشرے میں تبدیل کیا ہے ، اور چین ویتنام جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کی مسلسل ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، چینی حکومت اور چینی عوام کامریڈ نگوین فو ٹرونگ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ چین نے ویتنام کو ہمیشہ اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیحی سمت کے طور پر دیکھا ہے۔ چین ویتنام کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد ،یکجہتی اور تعاون کو مسلسل مضبوط بنانے ،چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو ٹھوس بنیاد پر اور صحیح معنوں میں فروغ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے اور علاقائی اور عالمی امن اور ترقی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دی جا سکیں۔