بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای 25 سے 27 جولائی تک لاؤس کے شہر وینٹیانے میں منعقدہ چین-آسیان (10+1) وزرائے خارجہ کے اجلاس، آسیان اور چین، جاپان ،جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس ،ایسٹ ایشیا سمٹ وزرائے خارجہ کے اجلاس اور آسیان علاقائی فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور لاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے۔