بیجنگ (نمائندہ خصوصی) بیجنگ میں سابق فوجیوں کے امور سے متعلق قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ریٹائرڈ فوجیوں کے امور پر اہم ہدایات دیں۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ریٹائرڈ فوجی پارٹی اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے میں ایک اہم قوت ہیں، اور ریٹائرڈ فوجیوں کے امور کا تعلق اصلاحات، ترقی اور استحکام کے ساتھ ساتھ فوج کو مضبوط بنانے اور فوجی صنعت کی بحالی سے ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ریٹائرڈ فوجیوں کے لیے ایمانداری سے اچھے انتظامات کیے جائیں، اچھی سروس گارنٹی دی جائے، ان کے کردار کو بھرپور انداز سے بروئے کار لایا جائے اور ان کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جائے، تاکہ فوج ایک ایسا پیشہ بن سکے جس کا پورا معاشرہ احترام کرے اور فوجیوں کو پورے معاشرے میں قابل احترام فرد تصور کیا جائے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریٹائرڈ فوجی چینی طرز کی جدیدکاری کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ الثانیہ کے عظیم مقصد کے لئے نیا اور بڑا کردار ادا کریں گے۔