بیجنگ (نیوز ڈیسک) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نےچونگ نان ہائی میں ایک سمپوزیم منعقد کیا جس میں سال کی دوسری ششماہی میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ دار افراد اور پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات کے نمائندوں کی رائے اور تجاویز سنی گئیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے سمپوزیم کی صدارت کی اور ایک اہم خطاب کیا۔
سمپوزیم میں جمہوری جماعتوں نے ہمہ جہت اصلاحات کو مزید گہرا کرنے، اعلیٰ سطح کھلے پن کو فروغ دینے، سائنسی اور تکنیکی نظام میں اصلاحات کو گہرا کرنے، نوجوانوں کے لیے روزگار میں اضافے اور نجی معیشت کی ترقی میں اعتماد کو مزید بڑھانے اور دیگر پہلووں کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں پیچیدہ اور متغیر ملکی و غیر ملکی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ہم نے دباؤ کا مقابلہ کیا، میکرو اکنامک ریگولیشن اور کنٹرول کو مضبوط کیا، اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کیا، خطرات اور چیلنجز کا موثر جواب دیا، معیشت میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا اور اعلی معیار کی ترقی میں نئے اقدامات اٹھائے گئے۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ سال کی پہلی ششماہی میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں اور پارٹی سے غیر وابستہ افراد نے پارٹی اور ریاست کے مرکزی امور میں نمایاں حصہ لیا، مقامی حالات کے مطابق نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی، گھریلو گردش کو ہموار کیا، قومی جدت طرازی کے نظام کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا، مصنوعی ذہانت اور معاشی و سماجی ترقی کی مربوط ترقی کو فروغ دیا، اور مقامی مالی مشکلات کو کم کیا ہے،یہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی سائنسی فیصلہ سازی کے لئے ایک اہم حوالہ فراہم کرتا ہے. سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے انہوں نے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔