نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع کے موضوع پر گلوبل ڈائیلاگ کا مصر میں انعقاد

قاہرہ (ویب ڈیسک) نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع کے موضوع پر گلوبل ڈائیلاگ اور چین-مصرپارٹنرشپ کے سال کے حوالے سے ثقافتی تبادلے کی سرگرمیاں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کی گئی نشریات انسانی تہذیب کی نئی شکل – چینی طرز کی جدیدیت کا عربی ورژن مصر میں نشر ہونا شروع ہوئیں اور اسی دن فلم، ٹیلی ویژن، میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں متعدد منصوبوں کا بھی افتتاح ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ سی ایم جی ہمیشہ سے چین اور مصر کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہا ہے۔سی ایم جی اس مکالمے اور سرگرمی کے ذریعے مصر میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے،اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھ کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ معیار کے تعاون کو مضبوط اور وسیع کیا جا سکے اور چین-مصر سمیت چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے حصہ ڈالا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے