بیجنگ (نمائندہ خصوصی) موسم گرما کے سیاحتی سیزن کے آغاز کے بعد سےچین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے کئی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔سنکیانگ ایئرپورٹ گروپ کی اطلاعات کے مطابق 3 اگست کو سنکیانگ کے مختلف ہوائی اڈوں پر ایک دن میں مسافروں کی تعداد پہلی بار ایک لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی جو اب تک مسافروں کی بلند ترین سطح ہے۔ ان میں سے ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 100،400 مسافروں جبکہ دیگر علاقائی ہوائی اڈوں نے 81،200 مسافروں کی میزبانی کی۔ لوگوں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سنکیانگ نے اپنے ہاں فائیو اے درجے کےسیاحتی مقامات اور ملک کے اہم شہروں کے لئے متعدد اضافی پروازیں کھول دی ہیں ۔