بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاپان کی جانب سےچین کے تائیوان کی ماہی گیری کی کشتیوں کے حالیہ قبضے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت تائیوان کے علاقے سمیت چینی ماہی گیروں کے جائز مفادات کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ہفتہ کے روز انہوں نے کہا کہ چین جاپان ماہی گیری معاہدے کے مطابق جاپان کو متعلقہ پانیوں میں چینی ماہی گیروں کی کشتیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے کے اقدامات کا حق حاصل نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت نے جاپانی حکومت سے اس معاملے پر مذمت کا اظہار کیا ہے اور جاپان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط اقدام کو درست کرے اور اس طرح کے واقعات کےدوبارہ رونما ہونے کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔